سرگودہا :پسند اور ناپسند نے کئی گھر اجاڑ دیئے ، اطلاعات کے مطابق پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیاملزم مقتولہ سے شادی کا خواہش مند تھا اور کسی اور جگہ شادی طے ہونے پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا لڑکی والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے بازار آئی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کردی ۔

بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

پولیس کے مطابق منگوال کی رہائشی 18 سالہ سحرش اہل خانہ کے ساتھ بازار میں شادی کی شاپنگ میں مصروف تھی کہ ملزم مبشر نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کردی ، جس سے سحرش جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں‌

300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبشر ، سحرش سے شادی کا خواہش مند تھا ، کسی اور جگہ شادی طے ہونے پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

Shares: