مقبوضہ کشمیرمیں کتنے ہزار نوجوانوں کواٹھالیا گیا،
باغی ٹی وی : چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو112دن ہوگئے،نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوَن کیا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ادویات کی کمی شدت اختیار کرگئی ہے.کشمیر سےتقریبا13ہزار نوجوانوں کو اٹھالیاگیا،،مقبوضہ کشمیر جیسے لاک ڈاوَن کی مثال دنیا میں نہیں ملے گی،وقت آگیا ہے یواین مسئلہ کشمیر پر مثبت قدم اٹھاناہوگا،یواین قراردادوں کے باوجو دمودی نےکشمیر میں بربریت کی انتہا کی.مقبوضہ کشمیر میں شفاف الیکشن کرائے جائے جائیں توفیصلہ ہوجائےگا،امید کرتے ہیں کوئی نہ کوئی طریقہ وضع ہوجائےگا،
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کاکیس پیش کرنے کیلئے مختلف طریقہ کار ہیں،وزیراعظم نے یو این میں کشمیر کے حق میں بہت لمبی تقریر کی..میرے خیال میں بہت سال بعد کشمیر کے حق میں اتنی طاقتور تقریر کی گئی،پاکستان کا کیس ٹھیک اور عدل وانصاف پر مبنی ہے،عالمی سطح پر جب اس طرح کے کیسز ہوتے ہیں تو تاریخیں نہیں دی جاتیں.ایلس ویلز کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے،قوام متحدہ قراردادوں کے باوجودمودی نےکشمیر میں بربریت کی انتہا کی،وقت آگیا ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر مثبت قدم اٹھاناہوگا،کہاگیا تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی تاحال پیشرفت نہیں ہوئی، ٹرمپ کو تعاون کی یقین دہانی سے متعلق یاددلایاگیا،2دن پہلے وزیراعظم کی ٹرمپ سےامن سے متعلق گفتگو ہوئی،