عیسائیت کے روحانی پیشوا نے ایٹمی ہتھیاروں بارے اہم مطالبہ کردیا
تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پوپ فرانسس نے ناگاساکی کے ایٹم بم ہائپوسنٹر پارک، وہ مقام جہاں پر ایٹم بم گرایا گیا تھا، پر خطاب کرتے ہوئے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کے خاتمے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔عیسائیت کے روحانی پیشوا نے دنیا بھر سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیل کی ہے.
جاپان کے شہر ناگاساکی اور ہیروشیما ہی صرف دنیا کے وہ شہر ہیں جنھیں اب تک ایٹمی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ناگاساکی پر 9 اگست 1945 کو امریکہ کی جانب سے دوسری عالمی جنگ میں ایٹم بم گرایا گیا تھا جس میں یک دم 27 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔