اسلام آباد:وزیراعلیٰ‌پنجاب کی کارکردگی ہی وزارت اعلیٰ‌کے منصب کے چھن جانے کا سبب بننے لگی ، اطلاعات کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس میں ارکان نے دبے الفاظ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پسند اورناپسند کا خطرناک استعمال ، سرگودہاکی سحرش کوشادی سے ایک روزقبل قتل کردیا…

اجلاس میں کور کمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کے انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد وزیراعظم کو بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مشورہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کے سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہوں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر بھی دبے الفاظ میں تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ارکان نے دبے الفاظ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عثمان بزدار سابقہ ادوار کی طرح کارکردگی نہیں دکھا پا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد متعدد بار وزاتوں میں ردوبدل کیا جاچکا ہے

جاسوسی کا خطرہ: امریکا نے فوجیوں کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

Shares: