نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما کی پاکستان آمد، کس نے کیا استقبال؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما پاکستان پہنچ گئیں،ملکہ میکسما 6رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں،وزارت خارجہ اور نیدرلینڈ سفارتخانے کے حکام نے ملکہ کا استقبال کیا،

ملکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر دورہ کررہی ہیں،ملکہ میکسما صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی.ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہو گا جب کہ پاکستانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گیا،

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما بطور نمائندہ انکلوسیو فننانس فار ڈیویلپمنٹ یہ دورہ کر رہی ہیں۔ انکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ پاکستانی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ملکہ کیٹ نے پاکستان کا دورہ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ محبت بھرا اوریہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں‌

قرضوں پر دینا پڑے گا اتنا سود کہ دوبارہ ایسی غلطی کا کوئی سوچے گا بھی نہیں؟ اہم خبر

دفترخارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق ترقی کے لئے اجتماعی مالی تعاون حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ملکہ Maxima مجموعی مالی تعاون کے فروغ کے لئے چھوٹی ادائیگیوں کی لاگت کم کرنے اور ڈیجیٹل لین دین میں اضافے کی غرض سے سٹیٹ بنک کی طرف سے شروع کئے جانے والے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کی  افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

Shares: