وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

0
56

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سال دو ماہ کی حکومت کے دوران سب سے بڑا مسئلہ یہ پیش آیا ہے کہ لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے،

قوم کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا تصورحقیقت میں بدل سکتا ہے ، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ان کی باتوں سے متعدد مرتبہ تقریب کشت زعفران بن گئی، وزیراعظم عمران خان نے ایک موقع پر کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ وہ میرٹ پر اتر آئیں کیونکہ مجھے اچھی طرح پتہ ہے کہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے تاہم بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالہ سے مزید بات نہیں کریں گے،

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

انہوں نے کہاکہ اگر ہم لوگ ٹیکس نہیں دیں‌ گے تو یہ ملک کیسے چلے گا؟ صورتحال یہ ہے کہ تاجر ٹیکس نہیں دیتے لیکن صحت، تعلیم، صفائی اور لاء اینڈ آرڈر کی سہولیات مانگتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ذہن تبدیل کریں، اگر ہم قرض لیتے رہیں گے تو کبھی بڑی قوم نہیں بن سکتے،

اسلام آباد کنونشن سینٹر میں‌ "کامیاب جوان پروگرام : کے افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگر نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت اور قوم کو مل کرکوشش کرنا ہوگی، حکومت ایک طرف کوشش کرے گی اور قوم دوسری طرف کوشش کرے گی تو نیا پاکستان بنے گا، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے، بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں آتی، پہلے دن ہی مدینہ کی ریاست نہیں بنی بلکہ پہلے دن سے جدوجہد شروع ہوئی، ذہن اور سوچ بدلی تو معاشرے میں تبدیلی آ ئی،

Leave a reply