نواز ان ای سی ایل، کابینہ کمیٹی کی سفارشات تیار، کیا ہو گا حتمی فیصلہ؟

0
21

نواز ان ای سی ایل، کابینہ کمیٹی کی سفارشات تیار، کیا ہو گا حتمی فیصلہ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے حتمی سفارشات تیار کرلیں،سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھیجی جائیں گی،وزیراعظم سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کریں گے، سفارشات میں کہا گیا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے،سفارشات میں نیب کے موقف کو بھی شامل کیا گیا ہے،

کابینہ کمیٹی کا اجلاس ختم، کیا فیصلہ ہوا، سب جاننے کیلیے بیتاب

نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالہ سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا.،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک تھے ۔ن لیگ کی جانب سے عطاء اللہ تارڑ اجلاس میں شریک تھے، ن لیگی نمائندے نے اجلاس میں نواز شریف کے ضمانتی بانڈز دینے سے انکار کر دیا ہے، اجلاس کے بعد بیرسٹرمنوراقبال اورعطاء تارڑکاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا وکلاء نے شہباز شریف کو اجلاس کی اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا،

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لیےمشروط منظوری دے دی،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی بانڈ جمع کرانا ہوگا، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت بھی کی.

فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کوئی ٹائم فریم نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی کی تجاویز پر کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔ فیصلہ کسی کی رضا مندی پر منحصر نہیں، فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، ذیلی کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی، کمیٹی کی جانب سے سفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی  لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

Leave a reply