پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گا

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سری لنکن سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے
0
41
Cricket

پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیوچرٹورپروگرام واضح ہوگیا ہے جبکہ قومی ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ فیوچرٹورپروگرام کےمطابق اضافی میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے شیڈول کیے گئے ہیں 2024 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون میں ویسٹ انڈیزاورامریکہ میں کھیلا جائےگا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم انیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپریل میں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔اسکے علاوہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم بھی اس سال دسمبرمیں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ جبکہ دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان فروری دوہزارپچیس میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرے گا.

دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سری لنکن سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں خیال رہے کہ گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سعود شکیل نے جے سوریا کو چوکا لگا کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے لنکن سرزمین پر سب سے بڑے انفرادی سکور کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ تاہم یاد رہے کہ ان سے قبل محمد حفیظ نے 2012ء میں کولمبو ٹیسٹ میں 196 رنز سکور کیے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

ادھر سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 27 سالہ بیٹر کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن سکور کیا۔

Leave a reply