سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قانون کے باوجود سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے خلا ف درخواست پر سماعت ہوئی، جواب داخل نہ کروانے پر عدالت نے ایکسائز آفسران پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے سیکرٹری ، ڈی جی ایکسائز اور محکمہ کے تمام ڈیریکٹرز کو جواب داخل کروانے کی آخری مہلت دے دی

عدالت نے کہا کہ محکمہ پابند ہے کہ یکم جنوری 20107 سنیما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پر سماعت کی .

سینما گھروں کے خلاف ٹیکس، عدالت نے سینما مالکان کو حکم دے دیا..

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ قانون کے مطابق ڈی جی ایکسائز یکم جنوری 2017 سے سنیما گھروں سے تفریحی کرنے کا پابند ہے ،محکمہ ایکسائز کے ڈیریکٹرز تحریری طور پر قبول کر چکے ہیں کہ سنیما گھروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا،تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے،

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سینما گھروں سے قانون کے مطابق تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا حکم صادر فرمائے، عدالت قانون کی دانستا” خلاف ورزی کرنے والے ایکسائز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر ے۔

Shares: