فیصل آباد :علی ظفرکی شادی ایک سوٹ کے بدلے،رسم جہیزکوتوڑکرتعلق جوڑا،اطلاعات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے حال ہی میں ایک انکشاف کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے شادی جہیز نہ لینے کی شرط پر کی تھی۔
فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں کا انوکھا احتجاج, ویڈیو وائرل ، کھیلنے کی بجائے تالیاں…
فیصل آباد میں ہونے والے چھٹے ادبی میلے میں جہیز کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کی ایک شرط رکھی تھی کہ مجھے نہ تو کوئی پیسہ چاہئے نہ ہی تحائف کی صورت میں سامان چاہئے جس پر سسرال والے مان تو گئے لیکن انہوں نے شادی کا ایک سوٹ دینے کا کہا جوکہ سسرال کی طرف سے واحد چیز تھی جسے میں نے وصول کیا۔
https://web.facebook.com/AllPakistanDramaPageOfficial/videos/472579496705165/
علی ظفر کہتے ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جہیز کا رواج اب تک اس معاشرے میں کیوں قائم ہے، ان روایات کو باہر نکال کر پھینک دینا چاہئے۔ علی ظفر نے نے بتا یا کہ ایک باپ پوری زندگی کام کاج کرکے اپنی بیٹی کا جہیز جمع کرتا ہے صرف اس وجہ سے کہ اگر نہیں دیا تو سسرال والے اور لوگ کیا کہیں گے۔
شہریوں سے فراڈ کرنے والے 13 پاکستانی گرفتار
گلوکار و اداکار علی ظفر نے بتا یا کہ لوگ کیا کہیں گے، اس بات کو ہمیں اپنی زندگی سے ہی نکال دینا چاہئے اور اس بارے میں سوچنا ہی نہیں چاہئے کہ دوسرے کیا کہیں گے کیوں کہ لوگوں کا کام ہی باتیں کرنا ہوتا ہے۔