تحریک انصاف کے دامن پر لگے الزامات بارے کیا کہا وزیر اعظم عمران خان نے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سےمتعلق عوام کوگمراہ کررہی ہے،ہم نےالیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کروائی ہیں.دونوں بڑی جماعتوں کےرہنماوَں نےمنی لانڈرنگ سےپیسہ بنایا،تحریک انصاف کادامن صاف ہے.قوم کوکیس کےقانونی پہلوؤں کی تفصیل سےآگاہ کیاجائے،ترجمان عوام کوحقائق سےآگاہ کریں،انہوں نےکہا کہ اپوزیشن عوامی حمایت کھوچکی اب4سال انتظارکرے،عوام نےاپوزیشن کےاحتجاج کومستردکردیا،اپوزیشن خفت مٹانےکےلیےاےپی سی اوراحتجاج کررہی ہے،
اس سےپہلے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ کیس میں منی ٹریل نہیں بلکہ قطری خط پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی نے بھی راہ فرار اختیار کر چکی ہے، پیپلز پارٹی یو ایس میں رجسٹرڈ ہے، مارک سیگل بے نظیرکیس میں بھی خط لے کر آئے تھے، اس کو پی پی لاکھوں ڈالر پے کر چکی ہے وہ پی پی کے ایجنٹ ہیں اور آصف زرداری اس کمپنی کے پرنسپل ہیں، یہ دو تین دہائیوں سے پی پی نے ایجنٹ ہائر کئے ہوئے ہیں وہ لاکھوں ڈالر جو ان کو دیئے گئے وہ کس چینل سے گئے؟ آصف زرداری کو جو مشرف سے این آر او ملا تھا وہ ویسے نہیں ملا تھا، ایمبیسی آف پاکستان کے ذریعے جب شیری رحمان اور حسین حقانی ایمسڈر تھے اسوقت لاکھوں ڈالر بھجوائے گئے، ان سوالات کا جواب ان کو دینا ہے اور جو گڑھا پی ٹی آئی کے لئے کھود دے رہے تھے اس میں خود گرنے والے ہیں،آصف زرداری پیپلزپارٹی یو ایس اے کے لیگل سربراہ ہیں