لاہور:پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عوام کے ریلیف کے لیے ویب ٹی وی لانچ کردیا ہے، اطلاعات کےمطابق لاہور سے چلنے والے ویب ٹی وی کی نشریات شروع ہوچکی ہیںاور ناظرین کو لمحمہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھا جارہا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ادارے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اورپرامن زندگی سے متعارف کروانے کے لیے اپنا الگ ویب ٹی وی شروع کردیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے نام سے ہے، جسے پی ایس سی اے کا نام بھی دیا گیا ہے
ذرائع کےمطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اس پروگرام کے تحت نہ صرف لوگوں کی جان ومال کو تحفظ دینے کے لیے بھرپورمہم چلائے گی بلکہ ٹی وی انسانی صحت، طبیعت ، مجاز اور کردار کو نقصان پہنچانے والی عادات،خرافات اور خطرناک بیماریوں سے بچنے کی بھی مہم چلا چکی ہے،