پاکستان میں ٹماٹر، پیاز کی قلت کیوں ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف

0
36

پاکستان میں ٹماٹر، پیاز کی قلت کیوں ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پاکستانی کمیونٹی سے جدہ میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، 20 بلین سے زائد منصوبے سعودی حکومت کیساتھ چل رہے ہیں، روڈ ٹومکہ پروجیکٹ وزیراعظم کے کہنے پرشروع کیا گیا،

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اوآئی سی میں کلیدی کردارادا کرے، مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم بند کرائے جائیں، وادی میں لاکھوں کشمیری محصورہوکررہ گئےہیں، پاکستان کی خواہش ہے اوآئی سی مسئلہ کشمیرپرنوٹس لے،بھارت کا انتہا پسندانہ چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے،

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پیازاورٹماٹربھارت سے آرہا تھا،پلوامہ واقعے کے بعد تجارت بندکی تومارکیٹ میں قلت پیداہوگئی، سعودی عرب اورچین مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں،وزیراعظم کے احساسات وخیالات سیکرٹری جنرل اوآئی سی تک پہنچا دیئےہیں،معاشی طورپرملک کومستحکم کرناہے،ہرحال میں گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کرنی ہے،نیاپاکستان بنانےمیں آپ سب کابہت اہم کردارہے

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کو سائنسی طریقے سے ترقی کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔سی پیک میں چائنہ سے انسٹرا اسٹرکچر کے ساتھ فشری اور زراعت کا بھی معاہدہ کیا ہے۔سعودی عرب اور چائنا ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئی ہیں، جدہ ایئرپورٹ پرسعودی عرب میں پاکستان کےسفیرراجہ علی اعجازنےاستقبال کیا، وہ جدہ میں او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

فردوس عاشق اعوان او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا۔

Leave a reply