عمران خان آخری امید، سب نےمان لیا، سینیٹ کےضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کا امیدوارکامیاب

0
22

پشاور: عمران خان آخری امید ، سب نے مان لیا ،سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب،اطلاعات کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونےو الی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونے والی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔

دردکےمسیحاؤں اورقانون کے علمبرداروں کی لڑائی میں‌ مریضوں کی شامت آئی

ذرائع کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جس میں 139 اراکین صوبائی اسمبلی نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے ہیں ،متحدہ اپوزیشن کے فرزند علی وزیر نے 31 ووٹ حاصل کیے جب کہ 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

سولہ فٹ لمبا کرسمس ٹری وائٹ ہاؤس پہنچ گیا،میلانیا ٹرمپ کا کرداربھی سامنے آگیا

قبل ازیں ویراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام ممبران ایک پیج پر ہیں، ہم سب نے مل کر کام کرنا اور ساتھ چلنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق چلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہماری حکومت 5سال پورے کرکے دکھائے گی۔

معروف اداکارہمایوں سعید کی ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورسےملاقات

 

Leave a reply