بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

0
30

بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب، کالام ، بحرین ، مدین میں متعدد ہوٹل اور مکانات پانی میں بہہ گئے

سوات، مدین اور بحرین کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا فضاگٹ ، بریکوٹ کے مقام پر متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں سوات، بحرین اور کالام کے درمیاں متعدد مقامات پر طغیانی ہے ضلع بھر میں ہنگامی صورتحال ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لکڑیاں اکھٹے کرنے والوں کوانتباہ جاری،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی سوات میں پانی تاریخی جامع مسجد کالام میں داخل ہو گیا ہے، بحرین اور مدین میں سیلاب نے تباہی مچادی 100سے زائد مکانات تباہ ہو گئے، کئی ہوٹلز اور رابطہ پل بہہ جانے سے کالام روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا ہے، بحرین بازار بھی سیلاب میں ڈوب گیا

بالاکوٹ میں بارش ، منور نالہ میں سیلابی ریلا ، مہانڈری بازار شدید متاثر،3افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، عینی شاہدین کے مطابق مہانڈری میں درجن سے زائد دکانیں، 2 ہوٹل اور 5 گاڑیاں نالےمیں بہہ گئیں، سیلابی ریلے کی زد میں آکر خانہ بدوش خاندان کے 8 افراد بھی دریا میں بہہ گئے دریا کا پانی مہانڈری بازار، اسکولوں اور تھانے میں داخل،اداروں کو الرٹ کردیا گیا، این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان کو ناران تک ٹریفک کےلیے بحال کردیا گیا ،ناران سے آگے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بدستور بند ہے

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،ژوب سے آگے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے سیلاب کے باعث ابھی تک مختلف علاقوں سے 20ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ،ژوب سے آگے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کاسامنا ہے،

بلوچستان میں جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ٹیلی کام سروسز کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ، پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق سڑکوں اور پلوں کے ساتھ بچھائی گئی فائبر کیبلز کئی مقامات پر سیلاب کی زد میں آکر کٹ گئی ہیں ،خرابی سے بلوچستان کے وسطی اور شمالی حصوں میں ٹیلی کام سروسز کی فراہمی متاثر ہوئی ہے،پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ٹیمیں متاثرہ مقامات تک پہنچنے اور خرابی دور کرنے کی کوشش کررہی ہیں،ٹیلی کام سروسز کو ترجیحی بنیادو ں پر بحال کیا جائے گا،

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹیکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ، پی ٹی اے کے مطابق کوئٹہ، زیارت، خضدار ، ژوب میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں، لورالائی، پشین، چمن، پنجگور، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں جا ری ہیں،پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور مزید اپڈیٹس شیئر کی جائیں گی،

شدید بارشیں، کوئٹہ کا زمینی فضائی اور مواصلاتی رابطہ رات 12 بجے سے مکمل منقطع ہے،بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی بجلی، گیس، موبائل فون بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہے کوئٹہ کا پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا، گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلی آفس رابطہ نہیں ہو رہا کوئٹہ میں دن بھر جاری رہنے والی بارش رات 11 بجے تک جاری تھی، رات 11 بجے کے بعد کو ئٹہ اور نواحی علاقوں میں مکمل بلیک آوٹ ہوا بجلی بند ہونے سے موبائل فون کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروسز کا نظام بیٹھ گیا

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہے۔کوئٹہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوسکتی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیامر کا کہنا ہے کہ دیامر اور کوہستان میں کل رات سے جاری بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے کوہستان میں سیلاب سے اچھار نالہ اور زید کھڑ کے مقام پر شاہراہ قراقرم بلاک ہے۔مسافروں ,سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ وہ شاہراہ قراقرم پر سفر سے گریز کریں۔گلگت بلتستان کے حدود میں اپنی منزل کی جانب ٹریولنگ کرنے والے سیاحوں سے اپیل ہے کہ وہ شاہراہ بابوسر کاغان پر اپنا سفر جاری رکھیں ۔ملک کے مختلف حصوں سے گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ بارش کے دوران سفر سے اجتناب کریں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور اس سے منسلک ندیوں نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب کی سطح 227899 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔جو دریا/نالوں کے آس پاس رہنے والی آبادی کے لیے خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ سوات ،دیرلوئر ،مالاکنڈ ،مہمند، چارسدہ،مردان،نوشہرہ اور پشاور کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی آبادی کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات اختیار کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی جانی و مالی، انفراسٹرکچر/فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان سے بچانے کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ کو دریاوں اور ان سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ نزدیک آبادی کے انخلاء پر پناہ گاہوں میں خوراک اور ادویات کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے.کسی بھی صورت میں سڑکوں کی صفائی کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔غیر ضروری افواہوں پرکان نہ دھریں, ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

سوات مٹہ میں پاک فوج نے سیلاب میں گھرے 200 افراد کو ریسکیو کیا
علاوہ ازیں ‏کے پی کے میں بھی پاک فوج نے سیلاب متاثرہ ریلیف آپریشن شروع کر دیا۔ سوات مٹہ میں پاک فوج نے سیلاب میں گھرے 200 افراد کو ریسکیو کیا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ٹانک، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو سیلاب سے بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ گومل میں 35 افراد جب کہ ٹانک میں 55 سے 60 افراد کی جانیں بچائی گئیں۔۔

پنجاب میں بارش اور سیلاب، مختلف واقعات میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 15 جون سے 25 اگست تک سیلاب کے باعث 155 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بارشوں اور سیلاب سے زیادہ اموات ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ ہوئیں، ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کے باعث 31 افراد جاں بحق ہوئے،راجن پور 12، ملتان 10 اورلاہور میں 6 افراد جاں بحق ہوئے پنجاب میں بارش اور سیلاب سے مختلف مقامات پر 26 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں عمارتوں کے گرنے سے 73 افراد ملبے تلے دب کر چل بسے، پنجاب میں بارش اور سیلاب سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے 34 اور دیگر وجوہات کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوئے

2010 سے بھی بڑھ کر سیلاب نے تباہی پھیلائی،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

قبل ازیں وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی سینئر رہنماء ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں بہت ہی تکلیف دہ و پریشان کن ہیں، پورا ملک بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، اس قومی اور انسانی بحرانی صورت حال میں ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے،سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہونا چاہیے،اس وقت ہماری ترجیح سیاسی معاملات و اختلافات نہیں سیلاب زدگان کی امداد ہونی چاہئے، متاثرین کو ہم سب کی مدد کی اشد ضرورت ہے سب کو دل کھول کر انکی مدد کریں،

صدر عارف علوی کی قوم، سمندر پار پاکستانیوں اورعالمی برادری سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم، سمندر پار پاکستانی اور عالمی برادری سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئے ، سیلاب متاثریں کو بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی اشد ضرورت ہے،پاکستان بھر میں سیلاب نے لوگوں کی زندگی اور معاش کو تباہ کر دیا ہے، پاکستانی قوم نے نے ماضی میں بھی غیر معمولی انسان دوستی کے جذبے کا مظاہرہ کیا ، ایک بار پھر قوم امدادی کوششوں میں دل کھول کر نقد رقم اور اجناس سے اپنا حصہ ڈالے تمام حکومتیں ، ادارے ، این جی اوز اور رضاکار متاثرین کو پناہ، خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد کریں ،میڈیا بھی قوم کو رقم اور ضروری اشیاء عطیہ کرنے کی ترغیب دے ،تاریخی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا، سڑکیں، پل ، بند ، مواصلاتی نظام اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ، بین الاقوامی برادری متعلقہ حکومتی اداروں کو اپنی مہارت، ٹیکنالوجی اور درکار مشینری فراہم کرے ،ماضی کی طرح قوم ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کو آئے گی ، مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی،

Leave a reply