ملک ڈوب رہا،عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ آخری کال کے لیے تیار رہیں،شیری رحمان

0
85
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

شریں رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا کوئی ایس حصہ ایسا نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود عمران خان نے ہری پور میں جلسہ کیا، بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوا میں 169 لوگ جاں بحق ہوئے ،پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، عمران خان متاثرین کی جان و مال بچانے کے بجائے سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا ؟ ملک ڈوب رہا، عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ آخری کال کے لیے تیار رہیں، پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دونگا،کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟عمران خان کوجلسوں کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے ، احتجاج کے لیے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو متاثرین نظر نہیں آ رہے؟

وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی سینئر رہنماء ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں بہت ہی تکلیف دہ و پریشان کن ہیں، پورا ملک بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، اس قومی اور انسانی بحرانی صورت حال میں ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے،سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہونا چاہیے،اس وقت ہماری ترجیح سیاسی معاملات و اختلافات نہیں سیلاب زدگان کی امداد ہونی چاہئے، متاثرین کو ہم سب کی مدد کی اشد ضرورت ہے سب کو دل کھول کر انکی مدد کریں،

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کی مستی اور گھمنڈ ہے عمران خان غیرملکی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے ،عمران خان نے غیرملکی ایجنڈے کے تحت ملک کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی،مافیا چیف اب سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دے رہا ہے، عمران خان کے تمام بچے بیرون ملک ہیں انہیں کسی چیز کی فکر نہیں ہے،عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان کیوں نہیں لاتے ،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون کے غیرمعمولی طویل سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے این ڈی ایم کے مطابق ڈھائی ماہ میں 900 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے

Leave a reply