سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عطیات کیسے جمع کروائیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

0
79

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کے ذریعے عطیات جمع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے اندرون و بیرون ملک پاکستانی عطیات اس اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتے ہیں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور سندھ میں غیرمعمولی تباہی ہوئی آئیں ہم سب مصیبت میں گھرے اپنے اہل وطن کی مدد کریں، ہم سب بنیں سہارا اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل ہے یہ عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرائے جا سکتے ہیں عطیات کے ذریعے تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے کام میں شامل ہوسکتے ہیں

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر کے تحت تمام کمرشل بینک اور ان کی شاخیں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیات جمع کر سکتی ہیں بیرون ملک پاکستانی وائر ٹرانسفر، منی سروس بیوروز، منی ٹرانسفر آپریٹرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے بھی عطیات بھجوا سکتے ہیں عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں بینکوں کے ڈراپ باکس میں کراس چیک، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایمز، اے بی ایف ٹی، راست کے ذریعے بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو اورریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں کاپے درپے سلسلہ سیلاب کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔ قدرتی آفت کا شکارعلاقوں میں بحالی ایک بہت بڑا کام ہے، یہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام سپیکر زاہد اکرم درانی نے بلوچستان ،سندھ، جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے سپیکر اور قائم مقام سپیکر نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

قبل ازیں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیلاب میں ڈوب گیا اور صوبائی حکومت عمران نیازی کو بچانے کی فکر میں لگی ہوئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام صوبائی حکومت کی راہ تک رہے ہیں۔ پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود سیلابی ریلے سے بچاؤ کے اقدامات نہ ہونا افسوسناک ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی سست روی قابل مذمت ہے۔

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

واضح رہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جون کے وسط سے جاری مون سون بارشوں کے سلسلے کے نتیجے میں 9000 سے زائد گھر تباہ، 700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباﹰ 1300 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a reply