قطر:ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا ، قطر اور تہران سے آمدہ اطلاعات کےمطابق آج قطرمیں افغان طالبان کے سیاسی دفترکےسربراہ عبدالغنی برادرنےایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سےملاقات کی اس دوران افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

قطر سے ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ عبدالغنی برادرنےایرانی وزیرخارجہ سے افغانستان کی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا، افغان وفدعبدالغنی برادر کی سربراہی میں ایران کا دورہ کررہا ہے۔

بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد کے دورہ ایران سے اہم پیشرفت ممکن ہے، جبکہ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے دوبارہ عندیے پر بھی گفتگو ہوئی، البتہ فریقین کے درمیان تاحال اختلافات پائے جاتے ہیں۔واضح رہےکہ افغانستان میں امن واستحکام کی خاطرامریکی صدرنےطالبان سےایک مرتبہ پھرمذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنےکاعندیہ دیاہے۔

ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

Shares: