واشنگٹن :پولیوویکسین ہی پولیوکی ذمہ دار،افریقہ میں ویکسین کی وجہ سےپولیوکیسزکی اقوام متحدہ نے تصدیق کردی، امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں پولیو کے ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جس کا سبب اورل ویکسین بنی ہے جبکہ صحت کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر بچے عام طور پر پائے گئے وائرس کے بجائے ویکسین میں موجود وائرس سے معذوری کا شکار ہوئے۔
ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نائیجیریا، کانگو، سینٹرل افریقن رپبلک اور انگولا میں 9 ایسے نئے کیسز کی نشاندہی کی جو ویکسین کی وجہ سے ہوئے۔رپورٹ میں مزیدبتایاکہ افریقہ کے دیگر 7 ممالک اورایشیا میں بھی اس قسم کےکیسزرپورٹ ہوئےجس میں پاکستان اورافغانستان بھی شامل ہیں جہاں اب تک پولیوکی بیماری کاخاتمہ نہ ہوسکا۔
جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا
حال ہی میں ویکسین کے ذریعےپولیوکےمرض کاشکاربننےوالےتمام کیسزکی وجہ پولیو ویکسین میں موجود ٹائپ 2 وائرس تھا جبکہ عام ماحول میں پایا جانے والا ٹائپ 2 وائرس ختم ہوئے برسوں گزر چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے عطیات دہندگان نے پولیو کے خاتمے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا عہد کیا تھا، جو 1988 میں شروع ہونےوالےانسدادپولیوپروگرام کاحصہ ہےاوراس کامقصدسال 2000 تک دنیا سے پولیوکےمرض کاخاتمہ تھا،تاہم اس وقت سےاب تک کئی ڈیڈلائنزگزرچکی ہیں لیکن یہ مرض اب بھی معذوری کا سبب بن رہاہے۔
بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار
یاد رہے کہ پاکستان میں بھی حکومت کی تمام ترکوششوں کےباوجود پولیوکے کیسز سامنے آرہے ہیں اور یہ بھی معلوم ہواہےکہ اکثرکیسز ان بچوں سے متعلقہ ہیں جن کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے لیکن پاکستان کی سابقہ اور موجودہ تمام حکومتوں نے اسے ایک غلط نظریہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا تھا ،لیکن اب جب اقوام متحدہ نے خود تسلیم کرلیا ہےکہ اس ویکیسن کی وجہ سے پولیوپھیلنےکے واقعات سامنے آئے ہیں