شیخوپورہ میں غیرقانونی پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن کی بھرمار

0
58

(نمائندہ باغی ٹی وی سے) ضلع شیخوپورہ میں بیسیوں کی تعداد میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی کی دوکانیں چلنے کا انکشاف ہوا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے این او سی اور پرمٹ حاصل کیئے بغیر پٹرول پمپ سی این جی اسٹیشن چل سکتا ہے اور نہ ہی ایل پی جی گیس کی دوکان اور اس کی ری فلنگ کے پوائنٹس چل سکتے ہیں ضلع شیخوپورہ کی بڑی شاہرات سرگودھا روڈ جڑانوالہ روڈ فیصل آباد روڈ گوجرانوالہ روڈ جنڈیالہ روڈ اور جی ٹی روڈ پر سی این جی اسٹیشن پٹرول پمپس لگانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے صرف 80 کے لگ بھگ پرمٹ اور این او سی جاری کیئے ہیں مگر ان شاہرات پر چلنے والے پٹرول پمپوں سی این جی اسٹیشنوں اور ایل پی جی کے سیل پوائنٹس کی تعداد بہت زیادہ ہے ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنوںاور پٹرول پمپس میں ایسے پٹرول پمپ بھی شامل ہیں جن کے لائسنس منسوخ ہوچکے ہیں اور ان کے پاس محکمہ ایکسپلوزو کا بھی پرمٹ اور این او سی نہ ہے دریں اثنا ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی طرف سے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور سول ڈیفنس افسروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام غیر قانونی پٹرول پمپوں سی این جی اسٹیشنوں ایل پی جی کی دوکانوں اور ری فلنگ و سیل کے پوائنٹس کو فوری طور پر سربمہر کر دیا جائے اور ان کے مالکوں کے خلاف پٹرولیم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں اور بلا تخصیص تمام پٹرول پمپوں اسٹیشنوں اور سیل پوائنٹس اور ری فلنگ پوائنٹس کے لائسنس چیک کیئے جائیں

Leave a reply