چوبرجی رکشہ دھماکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس،دھماکے کی جگہ سے تحقیقاتی اداروں کو کیا ملا؟

0
38

چوبرجی رکشہ دھماکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس،دھماکے کی جگہ سے تحقیقاتی اداروں کو کیا ملا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکےکی جگہ سے ٹائم ڈیوائس بھی برآمد ہوئی،ٹائم ڈیوائس کوگیس سلنڈرسے جوڑا گیا تھا،دھماکے کی جگہ سے کپڑے میں لپٹا مشکوک مواد بھی ملا

پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ رکشہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،واقعے کے بارے میں مزید پیش رفت پر کام کیا جارہا ہے،چھان بین کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،

لاہور بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

دھماکے میں زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے،رکشہ ڈرائیورمحمد رمضان اور راہگیرعاصم محمود زیدی سروسزاسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں،3زخمی علیم،محمد عظیم اور صدف میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں ،دھماکے میں زخمی سلمان ، جاوید اوراسد گنگارام اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں،2زخمی فخر عباس اور قاسم رضا جناح اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورمیں دھماکے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ نے رکشہ دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا اور زخمیوں‌ کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی.

Leave a reply