کراچی: وزیراعظم کے حکم پروزیر خارجہ اچانک کراچی پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اہم رہنماوں کواہم پیغام دینے کے لیے کراچی جارہےہیں،
پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی تنظم سازی،بلدیاتی الیکشن کے لیےبھرپورتیاری
تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر سندھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطح کا وفد ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کا دورہ بھی کرے گا۔پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات 3 بجے ہوگی، جس میں سیاسی صورت حال سمیت دونوں جماعتوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، صوبے کی سیاسی صورت حال اور گورننس کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔
مسئلہ فلسطین کا حل اور مسلم امہ کا اتحاد –از..صابر ابو مریم
کراچی سے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں معاہدے پر عمل، بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے نفاذ پر بھی بات ہوگی، ایم کیو ایم ایک بار پھر گرانٹ، اسکیموں اور پیکیج کا مطالبہ رکھے گی، نئے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور رکھا جائے گا۔ایم کیوایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید اور دیگر شامل ہوں گے۔
بھارتی مظالم جاری،جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے کا سلسلہ شروع
یاد رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے منی اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق سے ملنے والی گرانٹ بلدیات کو نہیں مل رہی، نئے بلدیاتی انتخابات اگر انھی اختیارات کے ساتھ کرانے ہیں تو بہتر ہے نہ کرائے جائیں۔








