سوئیوں کی پُڈنگ
اجزاء:
سویاں دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد پھینٹ لیں
مکھن پچیس گرام
دودھ ڈیڑھ کپ
کنڈینسڈ ملک پاؤ کپ
پسی الائچی پاؤ چائے کا چمچ
کٹے بادام حسب ضرورت
ترکیب:
دودھ میں مکھن ڈال کر اُبال لیں اب اس میں سویاں ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں پھر کنڈینسڈ ملک پھینٹا ہوا انڈا کٹے بادام اور پسی الائچی ڈال کر مکس کر لیں پھر اس مکسچر کو اوون پروف ڈش میں ڈال کر 180 ڈگری پر 30 منٹ کے لئے بیک کر لیں








