ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ لئے
فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈکیتی کی واردات چارروزقبل مکو آنہ میں ہوئی جس کےدوران پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ہول سیل کی کریانہ کی دکان میں داخل ہوکر عملےکو یرغمال بناکرساڑھے4لاکھ روپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے دکان مالک سے موبائل فون چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے درخواست پر قانونی کاروائی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔