طلبا کے خلاف مقدمے، فواد چودھری میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ تنظیموں کو بحال کیا جانا چاہیے ،ماضی میں سیاسی جماعتوں نے طلبہ تنظیموں کو استعمال کیا،طلبہ تنظیمیں کسی بھی معاشرے کا اہم حصہ ہوتی ہیں ،طلبہ تنظیمیں جمہوری ملک میں سیاسی عمل کا حصہ ہوتی ہیں،طلبہ تنظیموں کو تشدد سے پاک ماحول میں کام کرنا چاہیے،دیگر ملکوں میں بھی بغیر تشدد کے طلبہ تنظیمیں کام کر رہی ہیں،
طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کےخلاف درج مقدمے فوری واپس لینے چاہئیں ،بعض طالبعلموں نےمخالفت میں تقریریں کی ہونگی، لیکن کچھ بچے ناخلف بھی ہوتے ہیں،والدین اپنے ناخلف بچوں کوگھرسے تونہیں نکال دیتے،انکوساتھ لیکر چلنا ہے،
طلبا ریلی کے بعد گرفتار ملزم کا عدالت نے کتنا ریمانڈ دے دیا؟ پنجاب یونیوسٹی کا موقف کیا ہے؟
فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کوپاؤں پرکھڑا کرنے کی کوشش کی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی ٹوٹی پھوٹی حالت میں ملی، پاکستان فائبر آپٹک بچھانے والا ایشیا کا پہلا ملک تھا، پاکستان کادفاعی نظام تیسرے درجے کے ممالک سے بہترہے .زراعت کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کواستعمال کیا جانا چاہیئے،1962میں خلائی پروگرام شروع کیا،پاکستان چین اور بھارت سے بھی آگے تھا،ہماری ساری توجہ دفاع کی طرف مرکوز ہوگئی،
پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا اکتیسواں کا نووکیشن،طلبا میں اسناد، انعامات تقسیم