لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کی پرائس کنٹرول کارکردگی جاری کردی ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ 32سو سے زائد مقامات پر اشیاءخورد نوش کی قیمتوں کی اچانک پڑتال کی۔اس دوران 306مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اس سلسلہ میں دو افرادپر ایف آئی آردرج کرائی ،ایک شخص کو جیل بھیجاجبکہ 7لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔فوکل پرسن پرائس کنٹرول کمیٹی محمدعبداللہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں ،دوکانداروں اور پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے نظام کی موثر مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

Shares: