اسلام آباد:تبدیلی آنے لگی ،گیس صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے نجات مل گئی،اطلاعات کے مطابق شہریوں کے لئے خوشخبری ، وفاقی حکومت نے گیس بلوں کے ٹیرف کو تبدیل کر دیا، فلیٹ ریٹ کی بجائے سلیب کے مطابق بلوں کی ادائیگی کی جائے گی۔پرانے ٹیرف میں فلیٹ سلیب کی بنیاد پر بل بھجوائے جا رہے تھے، موجودہ ٹیرف میں علیحدہ علیحدہ سلیب کے مطابق بلنگ کی جائیگی۔
پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹو
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیرف کی تبدیلی کی وجہ سے صارفین کو بلوں میں واضح کمی ہو جائیگی، گزشتہ سال ٹیرف کی وجہ سے صارفین کو اضافی بل بھجوا دیئے گئے تھے، رواں سال فلیٹ ٹیرف کو تبدیل کر کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل نے بتایا کہ فلیٹ ٹیرف پر استعمال شدہ گیس پر منظور شدہ سلیب لگے گی، جتنی گیس استعمال ہوگی اسی کے مطابق فی یونٹ سلیب کے مطابق بل بھیجا جائے گا۔
بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی
یاد رہے گزشتہ سال موسم سرما سوئی گیس کے صارفین پر بھاری گزرا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھاری بھرکم بلوں نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کا یہ خیال ہےکہ اگلے چند مہینوں تک پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی آجائے گی