سابق شاہ ایرن کے بیٹے نے کہہ دیا کہ "اسلامی جمہوریہ کے حتمی سقوط” کی تیاری کی جائے

0
45

سابق شاہ ایرن کے بیٹے نے کہہ دیا کہ "اسلامی جمہوریہ کے حتمی سقوط” کی تیاری کی جائے

تفصیلات کے مطابق ایران کے سابق رہنما کے بیٹے نے ایران کی موجودہ حکومت اور اس نظام کے جلد سقوط کی پیش گوئی کردی ہے.سابق شاہ ایران کے بیٹے رضا پہلوی نے زور دیا ہے کہ "اسلامی جمہوریہ کے حتمی سقوط” کی تیاری کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "عبوری عرصے کے دوران قیادت” اب ایرانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔ انہوں نے ایک عبوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

ایرانی ریڈیو فردا کے مطابق 59 سالہ پہلوی کا یہ موقف ان کے ایک تازہ بیان میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "دو سال سے بھی کم عرصہ گزرا ہے جب میں نے باور کرایا تھا کہ اسلامی جہوریہ ایران کا سقوط قریب ہے اور اس سے فرار ممکن نہیں۔ سیاسی نظام کا سقوط مستعد رہنے کا تقاضا کرتا ہے”۔

سابق شاہ ایران کے بیٹے کا کہنا ہے کہ "عبوری مرحلے کے دوران ملک کی قیادت کے لیے سیاسی اتھارٹی کی تشکیل کا آغاز اب کر دیا جانا چاہیے.. یہ سیاسی قیادت آخر کار ملک کو اس امر کے لیے تیار کرے گی کہ بیلٹ بکس کے ذریعے اقتدار ایک اسلامی حکومت سے قانونی، سیاسی اور اقتصادی طور پر ایک ایرانی حکومت کو منتقل کیا جائے”۔

رضا پہلوی نے اپنے بیان میں خاص طور پر سیاست دانوں، اساتذہ، فن کاروں، وکلاء، ایرانی فوجیوں اور مسلح افواج کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ سیاسی اداروں کو اہلیت کے حامل سیاست دانوں کے حوالے کیے جانے کی ضرورت ہے۔

سال 2017-2018 اور نومبر 2019 میں ہونے والے عوامی مظاہروں کے دوران پہلوی خاندان اور اس کے اہم سرخیل رضا شاہ کو سراہے جانے کے حوالے سے نعرے سامنے آئے۔ ان نعروں سے ظاہر ہوا کہ لوگوں کی بڑی تعداد مذہبی عقیدے کے تسلط اور سماجی آزادی پر روک ٹوک کے بغیر ایک فعال حکومت اور ملک کی معیشت کو مستحکم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

Leave a reply