ہینی پینی چکن
اجزاء:
چکن بون لیس ایک کلو
تیل آدھا کپ
مکھن دو کھانے کے چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
کریم ایک کپ
نمک دو چائے کے چمچ
کیچپ ایک کپ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
مشروم سلائس 8 عدد
لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ

ترکیب:
پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں چکن لہسن پیسٹ اور نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں اب اس میں میدہ دو کپ پانی دو کپ پانی کریم مشروم سلائس مکھن اور کیچپ ڈال کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے اور چکن گل جائے پزیدار ہینی پینی چکن تیار ہے اسے ایگ فرائیڈ رائس کے ساتھ سرو کریں

Shares: