نجف میں تیسری بار ایران کا کونسل خانہ کیوں جلا دیا گیا

0
36

تیسری بار نجف میں ایران کا کونسل خانہ کیوں جلا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر نجف میں منگل کی شام ایرانی قونصل خانے میں آگ لگ گئی۔ یہ ایک ہفتے کے دوران مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کے سامنے ٹائروں کو جلائے جانے کے نتیجے میں اس کے مرکزی دروازے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ادھر دارالحکومت بغداد میں منگل کی شام الوثبہ اسکوائر پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔نجف میں بھی پیر کی شب سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور درجنوں لوگوں کا دم گھٹ گیا۔

اتوار کے روز نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگا دی جس کو فائر بریگیڈز کے عملے نے بجھایا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے قونصل خانے میں آگ لگائی اور سیکورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے فرار ہو گئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ قونصل خانے میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ تھا۔ اس واقعے سے چار روز قبل بدھ کی شب مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں عمارت کے کافی حصے جل گئے۔اس واقعے کے بعد نجف اور ذی قار صوبوں میں تشدد کی لہر دیکھنے میں آئی۔ یہ یکم اکتوبر کو عراق میں عوامی احتجاج شروع ہونے کے بعد خون ریزی کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ اس دوران دو روز کے اندر سیکورٹی فورسز اور مسلح ملیشیاؤں کے ہاتھوں 70 مظاہرین ہلاک ہوئے۔

Leave a reply