صدر مملکت کی لاہور آمد،گورنر پنجاب نے کیا استقبال،چودھری پرویز الہیٰ نے کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اورقائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی میں ملاقات ہوئی ہے،قائم مقام گورنر پنجاب نے صدر عارف علوی کا گورنر ہاؤس آمد پر استقبال کیا،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

مسلم لیگ ق کے رہنما قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہماری جماعت وفاق اور پنجاب میں وزیراعظم کے ساتھ ہے، حکومت معیشت کو درست سمت لے کر جا رہی ہے،وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھانے میں حمایت کرتے ہیں

آزادی مارچ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر بات ہوئی تھی یا نہیں؟ پرویز الہیٰ کا اہم انکشاف

چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہم حکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے، افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں،مسلم لیگ ق نے جو وعدے کئے وہ پورے کرے گی، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،یہ وقت کی ضرورت ہے،پاکستان میں معاشی ترقی ہو گی تو عوام کو بھی ریلیف ملے گا، ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے رائیونڈ میں محل بنا رکھے ہیں، ایک ایسا ہسپتال بھی نہ بنوا سکے جہاں علاج کروا لیتے،

”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کو مفاہمت کی سیاست کرنی چاہئے ،ملک افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، قانون سازی میں اپوزیشن جماعتون کو پاکستان کے لئے ساتھ دینا چاہئے.

Shares: