واشنگٹن:والدہ نے آسمان میں جنم لینے والی بچی کا انوکھا نام رکھ دیا،اطلاعات کے مطابق امریکی فضاؤں میں جنم لینے والی بچی کے والدین نے بیٹی کا نام اسکائی رکھ دیا،والد کا کہنا ہے کہ اسکائی سےاچھا نام اورکیا ہوسکتا ہے۔تفصیلات کےمطابق فلوریڈا سے شمالی کیلیفورنیا جانے والی امریکن ایئرلائن کی پرواز868 میں ہزاروں فٹ بلندی پر ایک خو بصورت بیٹی کو جنم دینے والی ماں نیریدا آراوجو نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی یعنی آسمان رکھا ہے۔
61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی
ذرائع کے مطابق افریقی نژاد خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آسمانوں میں جنم لینے والی بچی کا اسکائی سے اچھا کیا ہوسکتا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی ٹیلر رکھا ہے۔خاتون کی پوسٹ پردیگرصارفین نے کمنٹس میں مبارک باد پیش کی اورخوشی کا اظہار کیا جبکہ بچی کی پیدائش پرفضائی کمپنی کی جانب سے تحفوں سے بھی نوازا گیا۔
پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، غلام سرور خان
ذرائع کے مطابق افریقی نژاد خاتون کی سفرکا آغاز ہونے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی طبعیت خرابب ہوگئی تھی جس کے باعث دوران پرواز بھی ہی بچی کو جنم دینا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک روز قبل خاتون کو فضائی سفر کی اجازت دی تھی۔