سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کو صدمہ ، پاکستان کی طرف تعزیت

اسلام آباد:سعودی فرماں روا شاہ سلمان صدمہ ، پاکستان کی طرف تعزیت ،اطلاعات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھائی شہزادہ متیب بن عبد العزیز السعود کےوفات پر سعودی عرب کی سلطنت کے دو مقدس مساجد کے محافظ سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

بدھ کے روز دفتر خارجہ سے جاری ایک پریس ریلیز میں ، اپنے الگ الگ پیغامات میں ، صدر اور وزیر اعظم نے شہزادہ متیب بن عبد العزیز آل سعود کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی کہ آلسعود خاندان کے لئے صبر و تحمل اور طاقت ہے۔

سعودی پریس کے ایک جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کا انتقال 88 برس کی عمر میں ہوا۔ ان کی وفات کا باضابطہ اعلان سعودی عرب کی رائل کورٹ کی جانب سے کیا گیا اور بتایا گیا کہ سعودی فرماں روا کے بھائی کا انتقال 2 دسمبر (پیر) کو ہوا۔

حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

رائل کورٹ نے یہ بھی اعلان کیا کہ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ ریاض میں امام ترکی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ آج (منگل کو) مکہ میں بھی مسجد الحرام میں بعد نماز عشا ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ یو اے ای کے سپریم کونسل کے رکن اور رولر آف ال ایراح شیخ حماد بن محمد الشرقی نے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کے انتقال پر خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اظہار تعزیت کیا۔

پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

Comments are closed.