(بھیرہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر رانا کی ہدایت پر علاقہ سے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور گذشتہ روز 3 افراد سے رائفل، پپش اور پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا ہے انسپکٹر فواد علی شیرازی ایس ایچ او نے بھیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عطا ء الرحمن اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے باہر اوباش نوجوانوں کی ٹولیوں اور گروپوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔ نائب محرر شاویز طور نے بتایا کہ خان محمد والا کے عدنان مسلم شیخ سے پسٹل 30 بور 2 ضرب گولیاں، ملکو پور کے اعجاز اعوان سے رائفل 44 بور 5 ضرب گولیاں اور فیصل ریاض سے رائفل پپش 30 بور 5 ضرب گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Shares: