ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )پرانا شجاعباد روڈ علاقہ تھانہ مظفر آباد میں تہرے قتل کا معاملہ۔
سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ بھی موقع پر پہنچے۔
سی پی او ملتان نے ڈی ایس پی سرکل مظفر آباد حیدر حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ اس قتل میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں غلام مرتضی، شادو مائی اور کرن بی بی بعمر 10 ماہ کا قتل کیا گیا تھا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

ملتان تہرے قتل کا معاملہ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے
Shares: