فحش ویڈیو بنا کرلاکھوں روپے تاوان وصول کرنے والے گرہ کا انکشاف

0
51
24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے

فحش ویڈیو بنا کرلاکھوں روپے تاوان وصول کرنے والے گرہ کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے علاقہ الہ آباد میں لڑکیوں کے ساتھ فحش وڈیو بنا کرلاکھوں روپے تاوان وصول کرنے والے گرہ کا انکشاف ہوا ہے،متاثرہ شخص نے کاروائی کے لئے ڈی پی او قصور کو درخواست دیدی۔

قصور کے بعد بچوں سے بد فعلی کے شہر قائد میں بڑھتے واقعات،ملزم کیا کام کرتا ہے؟

بونگی رام سنگھ اوکاڑہ کے رہائشی محمد احمد نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ مجھے نا معلوم لڑکی نے فون کرکے دوستی بنا لی اور جب میں الہ پہنچا تو وہ مجھے ایک گھر میں لے گئی یہاں پر ہم موجود تھے کہ تھوڑی دیر بعد اچانک ملزمان محمد بلال،ابرار احمد،محمد عباس،افتخار احمد اور ایک نامعلوم خاتون آگئی جنہوں نے مجھے میری برہنہ حالت میں وڈیو دکھائی جب میں نے منت سماجت کی کہ میں ایک شریف آندمی ہو تو انہوں نے مجھ سے تیس لاکھ کی رقم مانگ لی میرے پاس اسی ہزار تھے تو میں نے انہیں وہ دے دیئے اور کہا کہ میرے پاس ٹریکٹر نیا ہے مجھے کچھ مہلت دے تو میں اس کو فروخت کرکے وہ رقم آپکو دیدوں گا

بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم

جس پر انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر اس کے کاغذات منگوا توں میں نے اپنی عزت بچانے کے لئے میں نے ٹریکٹر اور اسکے کاغذات اپنے ڈرائیور کے ہاتھ منگوا کر انکے حوالے کردیئے تاہم انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی بجائے میری آنکھیں باندھ دیں اور تمام رات اپنے پاس یرغمال کئے رکھا اور دن کو مجھ سے اسٹام اور پرنوٹ پر سائن انگھوٹھے کروا کر مجھے چھوڑ دیا۔

پولیس مصرو ف کاروائی ہے۔

Leave a reply