لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے کہا ہے کہ تمام دوکاندار اپنی دوکانوں پر اشیاءخورد نوش کے سرکاری نرخ سفید بورڈ پر واضح الفاظ میں لکھ کر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔انہوں نے یہ بات تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وائٹ بورڈ پر ”کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-02345پر رابطہ کریں یا Qeemat punjabایپ پر شکایت درج کریں “لکھاہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی او انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں مارکیٹوں میں قائم مساجد سے وائٹ بورڈ بارے آگہی کے اعلانات کروائیں تاکہ دوکاندار اس پر دس دسمبر تک عمل درآمد کرسکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دس دسمبرکے بعد سفید بورڈ نرخ نامہ کے حوالہ سے کوئی عذر قبول نہ کیاجائے اورعمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

Shares: