ایرانی میزائلوں کی کھیپ کہاں لے جائی جا رہی تھی، تصاویر جاری

باغی ٹی وی امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی میزائلوں کے اجزاء کی اُس کھیپ کی تصاویر جاری کی ہیں جس کو امریکی بحریہ نے یمن میں حوثی ملیشیا تک پہنچنے سے پہلے بحیرہ عرب میں قبضے میں لے لیا تھا۔

امریکی ذمے داران نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے ایرانی گائیڈڈ میزائلوں کے اجزاء کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی ہے۔ یہ کھیپ یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجی جا رہی تھی۔

مذکورہ ذمے داران نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب یمن کے لیے بھیجے جانے والے جدید میزائل اجزاء کی اتنی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی ہے۔ یہ کھیپ بدھ کو رات گئے ہونے والی ایک کارروائی میں ایک چھوٹی کشتی کے اندر سے برآمد کی گئی۔ ذمے داران نے مزید بتایا کہ کشتی کے عملے کو یمنی ساحلی پولیس کے مراکز منتقل کر دیا گیا اور میزائلوں کے اجزاء اس وقت امریکا کے قبضے میں ہیں۔


واضح‌رہے کہ سعودی عرب اور امریکا ایران پرا لزام لگاتا ہے کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کی معاونت کررہا ہے. کچھ دیر پہلے یمن میں حوثی باغیوں نے عرب اتحاد کے ایف15 طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے عرب عسکری اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے تردید کی تھی .

Shares: