فیصل آباد:پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ جسے پی ٹی آئی ولنٹئرفورس کہا جاتا ہے ملک بھر میں سوشل میڈیا کےمثبت استعمال کے حوالے سے ورکشاپ جاری ہیں
باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی ٹیم کی طرف سے ملک میں جاری تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ اسلام آباد سے ہوتا ہوا اب فیصل آباد پہنچ گیا ہے، ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم جسے پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس کا نام دیا گیا ہے کی طرف سے فیصل آباد میں 7 دسمبر سے سوشل میڈیاولنٹیئرکنونشن 2 کا انعقاد ہورہا ہے
ذرائع کے مطابق یہ کنونشن صبح دس بچے سے شام پانچ بجے تک جاری رہےگا، جس میں سوشل میڈیا کےمثبت استعمال کے حوالے سے تربیت دی جائے گی ،یادرہے کہ اس سے پہلے یہی کنونسن اسلام آباد میں ہوچکا ہے