سرگودھا (ادریس نواز سے ) کے نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں تبدیلی سرکار نے اپنے دعوے پورے کر دکھاٸے۔ جس گاٶں کی طرف آج تک کسی نے توجہ نہیں دی۔ تبدیلی سرکار اس گاٶں کی تعمیر و ترقی میں مصروف ھے۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ھم ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کے بہت مشکور ھیں کہ وہ ھمارے گاٶں کی تعمیر و ترقی میں اھم کردار ادا کر رھے ھیں۔ حالانکہ اس گاٶں سے مسلم لیگ ن جیت گٸی تھی۔ اسکے باوجود بھی ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے اس گاٶں کی طرف توجہ دی۔ اور لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ ھم غربت کی وجہ سے اپنی بچیاں دوسرے علاقوں میں پڑھنے کیلٸے نہیں بھیج سکتے تھے۔ اس لیٸے ھم نے ایم پی فیصل فاروق چیمہ سے گزارش کی کہ ھمارا بچیوں والا گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول کو مڈل کا درجہ دلوانے میں اھم کردار ادا کریں۔ ھمارا سکول سرگودھا سے فزیبل ھو چکا ھے۔ اور ایم پی فیصل فاروق چیمہ نے یقین دھانی کرواٸی ھے کہ انشاأللہ چک 54 شمالی بچیوں کا سکول بہت جلد مڈل تک ھو جاٸے گا۔ لوگوں نے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے وہ کر دکھایا جسکی امید بھی نہ تھی۔ اور ھمیں امید ھے کہ ھمارے اس گاٶں کو دشمنی اور جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشنیاں لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Shares: