وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشد بتول نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سبزی و فروٹس کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشد بتول نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پرسبزی منڈی میں مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جس سے مصنوعی مہنگائی میں کمی آئی ہے حکو مت پنجاب کی طرف سے سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم بنا دیئے گئے ہیں جہاں کسان براہ راست اپنی سبزیاں وفروٹ فروخت کر رہے ہیں جس سے سبزیوں و فروٹ کی قیمتوں میں واضح کمی آئے ہے حکو مت پنجاب کی طرف سے کسان پلیٹ فارم کاقیام ایک احسن اقدام ہے جسے عوام کی طرف سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے.