ایک اور ٹرین حادثہ،2 بچوں سمیت کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں ٹرین حادثہ ہوا ہے، پھاٹک نہ ہونے کے باعث خاتون ،کمسن بچوں سمیت 4 افراد ریل کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے، نواحی علاقے امان گڑھ کے قریب 6افراد پشاور سے پنڈی جانے والی مال گاڑی کی زد میں آئے، جس کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے، زخمیوں میں 2 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد میں تاج محمد، اس کی بھابھی نازیہ اور 2 کمسن بچے شامل ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ فیملی چارسدہ کی رہائشی ہے، متاثرین ٹرین کی پٹری عبور کررہے تھے،حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا،
14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.
شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں
یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا
واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان
واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،
یاد رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.