ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے امداد کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،اسلام آباد راولپنڈی میں کوئی برن سینٹر نہیں ،شدید زخمیوں کو برن سینٹر ملتان منتقل کیا جا رہا ہے ، ملک میں قانون پر عمل نہیں کیاجاتا،
ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ
تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
شیخ رشید احمد نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گے،ٹرین میں گیس سلنڈر لے جانے کی اجازت نہیں تھی،ٹرین میں سلنڈرلے جانا ریلوے انتظامیہ کی کوتاہی تھی ،جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15لاکھ امداد دی جائے گی، زخمیوں کو 3 سے 5 لاکھ امداد دی جائے گی .
وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت
واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میںآتشزدگی سے 65 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،
ایم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.
پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔