تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی 72 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

0
51

رحیم یار خان:شیخ رشید کے لیے پھر برے دن آگئے ، پہلے ریل حادثات پر ابھی بحث ختم نہیں ہوئی تھی تو دوسری طرف کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں شدید آگ بھڑکنے کی اطلاعات نے قوم کو غمگین کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ رحیم یار خان میں ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا، آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 72 افراد آگ سے جھلس کر جاں بحق اور 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثے کے وقت خدمات سرانجام دینے والے ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنا بتائی جا رہی ہے جب کہ ریسکیو خان پور، لیاقت پور اور ریلوے پولیس موقع پر روانہ ہو چکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جاں بحق افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تیزگام ایکسپریس کو حادثہ کراچی سے لاہور جاتے ہوئے پیش آیا تاہم ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شیخ رشید کے مطابق آگ ٹرین کی اکانومی کلاس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی جب کہ مسافروں نے ٹرین سے کود کر جانیں بچائیں۔

جونہی آزادی مارچ لاہور سے نکل گیا ،کیپٹن (ر) صفدر کورہا کردیا گیا

پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply