ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

0
45

ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے لوگ گروپ میں سفر کرتےہ یں اس لیے ایک نام پر بکنگ ہوتی ہے،بڑے اسٹیشنوں پر اسکیننگ میشنز ہیں،سامان چیک ہوتا ہے،رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا اجتماع ہے،مسافر متعدد چھوٹے اسٹیشنوں سے چڑھے،کچھ بکنگ حیدرآبادسے ہوئیں،مزید تحقیقات کررہے ہیں ،سانحہ تیزگام ایکسپریس میں جو بھی ذمے دار ہوگا، کارروائی ہوگی،

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

ریسکیو ہیڈ بہاولپورباقرحسین کا کہنا ہے کہ آگ سےجلنے والی بوگیوں سے اب تک 38 لاشیں نکالی جا چکی ہیں،

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 13 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply