ٹرین حادثہ، 46 جاں بحق، 18 لاشیں ناقابل شناخت

0
43

ٹرین حادثہ، 46 جاں بحق، 18 لاشیں ناقابل شناخت

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تلواری اسٹیشن پرتیزگام ایکسپریس کی 3بوگیوں میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ ہوا، اطلاع ملنے پر ریکسیو ٹیمیں‌ موقع پر پہنچیں،26 لاشیں تحصیل اسپتال لائی گئیں،42 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،

تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

ایم ایس کے مطابق 26 لاشوں مٰں سے 18 لاشیں ناقابل شناخت ہیں.

ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے مطابق تیزگام ایکسپریس آتشزدگی میں‌ جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی ہے

ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ضلع بہاولپوراوررحیم یارخان کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،ایمرجنسی نافذ کرنے کا مقصد زخمی افرادکے بہترین علاج کویقینی بنانا ہے .

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 13 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply