تیز گام آتشزدگی ،پاک فوج کے جوان بھی مدد کو پہنچ گئے

0
44

پاک فوج کے دستے ،ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیز گام میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد پاک فوج کے دستے،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف جائے حادثہ پرروانہ ہو گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستے ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لیں گے ،شدید زخمیوں کی منتقلی کے لیے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر ملتان سے روانہ کر دیئے گئے

ٹرین حادثہ، 38 لاشیں اب تک نکال چکے، ریسکیو ہیڈ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان تیز گام ٹرین حادثے کے مقام پر پہنچ گئے،پاک فوج کےجوان سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کاررائیوں میں حصہ لے رہے ہیں،پاک فوج کے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس اسٹاف بھی امداد ی کارراوئیوں  میں مصروف ہیں،آرمی ایویشن کاہیلی کاپٹر بھی ملتان جائے حادثہ پہنچ گیا، زخمیوں کوآرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیاجارہا ہے ،

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 13 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply