تہران :امریکی جیل سے ایرانی سائنسداں کی رہائی،اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ایران سے تعلقات بہتربنانے کے لیے ایک برس قبل گرفتارکیے جانے والے ایٹمی سائنسدان کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے اس کی تصدیق ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی جیل سے ایرانی سائنسداں مسعود سلیمانی کی رہائی کی خبر دے کردی ہے۔
چین کی جنگجوخاتون کی کہانی اب پھر دہرائی جائے گی،فلم’مولان‘ کا ریمیک جلد ریلیز
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ میں اس بات سے بہت خوش ہوں کہ مسعود سلیمانی اور مسٹر وانگ جلد ہی اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ جائیں گے۔ جواد ظریف نے ان تمام لوگوں خاص طور سے سوئیزرلینڈ کی حکومت کی قدردانی کی جو لوگ اس کام میں کسی نہ کسی طرح شامل رہے ہیں۔
امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت
ایرانی میڈیا کے مطابق پروفیسر مسعود سلیمانی جو اسٹم سلیز سائنسداں ہیں ایک سال سے زیادہ عرصے سے غیرقانونی طور پر امریکہ میں قید تھے۔ اطلاعات کے مطابق مسعود سلیمانی کو سنیچر کو سوئیڈرلینڈ میں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔