لاہور:چائنیزاتھلیٹ وبزنس مین توآنگ چوآن چی کی ایمراسنٹرمیں وفد کے ہمراہ آمد،ایمراسے معاہدہ ، اطلاعات کےمطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ اور چائنیزاتھلیٹ و بزنس مین توآنگ چوآن چی کے درمیان ایمراسنٹر میں اہم ملاقات ہوئی
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ایمرا سنٹرمیں چائینز اتھلیٹ وبزنس مین توآنگ چو آن چی سے ملاقات میں ممبران ایگزیکٹیو باڈی، ایمرا فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری قادر خواجہ ، ممبر گورننگ باڈی آصف خاور اورممبر ایمراسپورٹس کمیٹی عمران سہیل موجود تھے۔
ذرائع کےمطابق ایمراسینٹر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران چائیننز اتھلیٹ و بزنس مین توآنگ چوآن چی کا ایمرا ممبران کے لئے اپنی نئی برانڈز پانچ جدید موٹرسائیکل بذریعہ قرعہ اندازی دینے کا اعلان بھی کیا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر چائنیز اتھلیٹ و بزنس مین توآنگ چوآن چی کاصدرایمرا محمد آصف بٹ کے ساتھ ملکر پاکستان میں کھیلوں سمیت دیگر اہم شعبوں میں آئندہ ساتھ مل کر اہم کردار ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے،
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ایمرا سنٹر میں لاہور "سی پی ایس” کلب کے چیئرمین احسن ذکی اور ملک اعجاز کوآرڈینیٹر ٹو چائنیز وفد ملاقات میں شریک تھے اور اس موقع پر دوطرفہ معاملات پربات چیت بھی ہوئی
ذرائع کےمطابق چینی وفد کے ساتھ اس ملاقات میں چیئرمین "سی پی ایس” کلب احسن ذکی کا ایمرا ممبران کے بچوں کوابتدائی سطح پر کرکٹ کی ٹریننگ دینے کے لئے ایمرا صدر محمد آصف بٹ کے درمیان "ایم یو سائن” کرنےکا اعلان کیا گیا۔
یا درہےکہ چائنہ کا پاکستان کی کسی بھی صحافی تنظیم کے ساتھ یہ پہلا معاہدہ ہوگا،دوسری طرف ایمرا کے ممبران کی طرف سے چینی وفد سے ملاقات کےدوران طئے پانے والے معاہدے پرصدر محمد آصف بٹ کو مبارک باد بھی اور ان کی خدمات کو سراہا بھی گیا