پشاور:مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا،اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمن اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور آنے والے وقتوں میں مزید تنہائی سے بچنے کےلیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اب پیچھے ہٹنا حرام ہے۔

پشاور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی احتساب سے بھاگ رہی ہے جب کہ پشاورکھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے عوام کاپیسہ ضائع کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے پورے پاکستان کو بی آر ٹی بنادیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک ارب درخت کہاں لگائےگئے قوم حساب مانگے گی، ایک کروڑنوکریوں کے بجائے بیروزگاری آسمان کوچھوگئی، لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اور نوجوان مستقبل کےلئے فکر مند ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایاگیاتھا اور جب آپ کی حکومت احتساب کی زدمیں آئی توآئین میں ترمیم کردی۔

Shares: